ایران کا ایک مرتبہ پھر یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ

منگل 5 جون 2018 21:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ایران نے ایک مرتبہ پھر یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران کے جوہری ادارے نے اعلان کیا ہے کہ وہ زیادہ مقدار میں افزودگی کا سب سے اہم جٴْز یورینیم ہیگزا فلورائیڈ بنائے گا اور اس حوالے سے آئی اے ای اے کو جلد مطلع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر نے ایران اور 6عالمی طاقتوں کے مابین طے پانے والے معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے معاہدہ توڑنے کے بعد یورپی ممالک نے بہت کوشش کی کہ اس معاہدے کو بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :