بھارت ،ْبریانی کی قیمت پر جھگڑا، دکاندار ہلاک

منگل جون 21:10

بھارت ،ْبریانی کی قیمت پر جھگڑا، دکاندار ہلاک
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بھارت میں مغربی بنگال کے ضلع پارگاناس میں ایک صارف نے بریانی کی قیمت کے تنازع پر فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کے مطابق دکاندار سنجے موندال کو بریانی کی پلیٹ کے 190 روپے طلب کرنے پر صارف کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔۔پولیس کے مطابق انہوں نے واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی گئی پولیس نے بتایا کہ جھگڑا بریانی کی پلیٹ کے عوض رقم طلب کرنے پر شروع ہوا اور صارف نے دکاندار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا ،ْانہوں نے بتایا کہ زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے محمد فیروز نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بظاہر یہ معاملہ بریانی کی قیمت پر ہونے والا جھگڑا معلوم ہوتا ہے تاہم دیگر حوالوں سے بھی تحقیقات کی جارہی ہے ادھر موندال کے بھائی کا کہنا تھا کہ جب فیروز نے میرے بھائی کو قتل کیا اس وقت موقع پر 4 افراد موجود تھے، جن میں فیروز، راجا، موگری اور سلمان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد ہمیں نہیں معلوم کہ ہم اپنا کاروبار کس طرح پٴْرامن طریقے سے جاری رکھ سکتے ہیں