کوئٹہ،عوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے مزید مسائل پیدا کریں قوم کو سنجیدہ اور باکردار کا انتخاب کرنا چاہیے،ڈاکٹر محمدا براہیم

انہیں موجودہ اخلاقی معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہو۔آئندہ انتخابات ملک کے روشن و خوشحال مستقبل کے لیے بہت سے امکانات لارہے ہیں، صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی

منگل 5 جون 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیرڈاکٹر محمدا براہیم نے کہا کہ الیکشن 2018ء میں قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں دیانت دار مسائل کو حل کرنے اورعوام و نوجوانوں کو روزگار تعلیم وصحت کی سہولیات بہم پہنچانے والے نمائندے چاہیے یا لسانیت ،فرقہ واریت کاپرچار کرنے والے لٹیرے چاہیے جوعوام کو مسائل کے دلدل سے نکالنے کیلئے مزید مسائل پیدا کریں قوم کو سنجیدہ اور باکردار کا انتخاب کرنا چاہیے جو انہیں موجودہ اخلاقی معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہو۔

آئندہ انتخابات ملک کے روشن و خوشحال مستقبل کے لیے بہت سے امکانات لارہے ہیں۔ان امکانات سے فائد ہ اٹھانے کے لیے عوام کو پورے ہو ش وحواس سے اپنا ووٹ سوچ سمجھ کردین دار دیانت دارباصلاحیت نمائندوں کے حق میں استعمال کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ عوام کو اب برادری ازم ،علاقیت او ر لسانیت کے تعصبات سے نکل کر نظریے اور کردار کو ووٹ دینا ہوگا۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے نے لوگوں کو مسلکی اختلافات سے نکال کر ایک قوم بنا دیا ہے۔اب اس قوم کو متحد ہو کر اس پاکستان کے خواب کو شرمند ہ تعبیر کرنا ہے جو نظریاتی اسلامی ہے جس کیلئے ہمارے آبائواجداد نے بہت قربانیاں دیکر حاصل کیا ۔ ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان سے وابستہ ہے اور ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو سدھارنے کے لیے انہیں نظریاتی بنیادوں پر مضبوط کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن کو بھی آئندہ انتخابات کو صاف شفاف اور غیر جانبدار بنانے اورکرپٹ اور بدیانت لوگو ں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے سے بچانے کے لیے کڑا انتظام کرنا ہوگااور پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پرمکمل عمل درآمدکویقینی بنانا ہوگا۔ کچھ لوگ دولت کے بل بوتے پرپورے انتخابی عمل کو یرغمال بناتے اور پولنگ اسٹیشن اور عملے کو خرید لیتے ہیں الیکشن کمیشن کو ایسے مافیاز کاپوری جرات سے راستہ روکنا ہوگا تاکہ عوام کو صاف ستھری اور باکردار قیادت کے انتخاب کا موقع مل سکے۔