کوئٹہ،سیکورٹی فورسز کی عزیز چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث خودکش حملہ آوروں کی لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دی گئیں

منگل جون 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کھڈ کوچہ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی عزیز چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث خودکش حملوں کی لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ شب افطاری کے وقت چیک پوسٹ پر دو نامعلوم حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جوابی کا رروائی میں ایک خودکش حملہ مارا گیا اور دوسرے حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں تین سیکورٹی اہلکار شہید اور تین زخمی ہو ئے تھے ۔