کوئٹہ، پشین لیویز نے بیرون ملک منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لئے

منگل جون 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پسنی لیویز کے عملے نے بیرون ملک منشیات سمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر کے قبضے میں لے لئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر پسنی کیپٹن ذوالفقار قرار نے لیویز کے عملے کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر پسنی کے علاقے چر بندن کے مقام پر چھاپہ مار کر نامعلوم سمگلروں کی جانب سے زیر زمین چھپائی گئی تقریبا1 ہزار کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی لیویز ذرائع کے مطابق مذکورہ چرس سمندر کے راستے بیرون ملک سمگل کی جانی تھی جس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے مزید کا رروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :