کوئٹہ، مند کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی کا رروائی ، دو مشکوک افراد گرفتار

منگل جون 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) مند کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے کا رروائی کر تے ہوئے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر کے ان سے سامان برآمد کر لیا یہاں آمدہ اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ روز مند کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے عملے نے فارس احمد اور شیر محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ڈیڑھ ہزار روپے ایک موٹرسائیکل شناختی کارڈ تین مختلف سیمیں ، ایک ایرانی سیم برآمد کر کے ان سے تحقیقات شروع کر دی ۔