کوئٹہ،بلوچستان عوامی پارٹی سینئر اسسٹنٹ کالونی ،جونیئر اسسٹنٹ کالونی ،پین کالونی ،ٹی این ٹی کالونی کی یونٹ سازی مکمل

منگل جون 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی سینئر اسسٹنٹ کالونی ،جونیئر اسسٹنٹ کالونی ،پین کالونی ،ٹی این ٹی کالونی کی یونٹ سازی مکمل ہوگئی سرپرست اعلی ڈاکڑ ظفر اقبال کھرل جبکہ راشد زیب صدر منتخب ہوگئی تقریب سے بی اے پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور کاکڑ،بانی سعید احمدہاشمی ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر اسماعیل لہڑی مرکزی آرگنائزر جنرل سیکرٹری خدابخش لانگو،ساجد جسکانی نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی تما م ترتعصبات سے بالا تر ہو کے عوام حقوق کا دفاع کریگی اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ آئندہ الیکشن کے بعد منتخب نمائندے یونٹ کی مشاورت سے ترقیاتی کام کریں گے اور دیگر مسائل حل کرنے میں تعاون کریں گے یونٹ کے تمام عہدرواں کو مبارک باد دی اور مکمل تعان کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر عہدیدار منتخب کئے گئے جس کے مطابق سرپرست اعلی ڈاکڑ ظفر اقبال کھرل ،صدر راشد زیب،سینئر نائب صدر اوّل دانش گل ترین ،سینئر نائب صدر دوئم محمد الیاس محمد حسنی،سینئر نائب صدر سوئم کامران ترین ،نائب صدر اوّل بختیار مشوانی ،نائب صدر دوئم راشد خان،نائب صدر سوئم صدیق دہوار ،جنرل سیکرٹری رحمت اللہ کاکڑ ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ سرپرہ ،پریس سیکرٹری محمد عاقب محمد حسنی ،فنانس سیکرٹری چاکر خان اور سپورٹس سیکرٹری ی محمد فضل میروانی منتخب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :