Live Updates

کوئٹہ، جماعت اسلامی کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک میں ترجمہ وتفسیر قرآن کلاسزکا اہتمام کیا گیا

منگل 5 جون 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) جماعت اسلامی کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک میں ترجمہ وتفسیر قرآن کلاسزکا اہتمام کیا گیا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے چھ زونزمیں بھی فہم القرآن کلاسزشروع ہوگئی صوبائی دفترالفلاح ہائوس الگیلانی روڈکوئٹہ میں تحریک محنت کے زیراہتمام یٹ روڈ پر کلاس جاری ہے مدرس عالم دین وامیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی روزانہ شام 5سے ساڑے چھ بجے ترجمہ وتفسیر پڑھارہے ہیں جبکہ عالم دین وپروفیسر مولاناعبدالخالق مندوخیل بھی یکم رمضان المبارک سے مدرسہ صوت القرآن نزدبشیرآباد گل باران چوک نواکلی میں روزانہ بعدنماز ظہر تین بجے سے قرآن کلاس میں ترجمہ وتفسیر قرآن پڑھارہے ہیں ڈاکٹر عطاء الرحمان چمن پھاٹک مدرسہ میں جبکہ مولانا سید رسول فہیم سیٹلائٹ ٹائون میں ترجمہ وتفسیر قرآن پڑھارہے ہیں کلاسز میں پابندی وقت ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

شائقین درس قرآن سے شرکت کی استدعاکی گئی ہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات