کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کے جمہوری ،سیاسی و آئینی حقوق کی پامالی کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ایسے ہر اقدام و کوشش کے خلاف بلوچستان میں آباد اقوام و قبائل اور کوئٹہ کے شہری متحد ہو کر عملی طور پر جد و جہد کے زریعے اپنا کردار ادا کریںگے ، پارٹی بیان

منگل 5 جون 2018 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کے جمہوری ،سیاسی و آئینی حقوق کی پامالی اور یہاں کے اقوام و قبائل کے درمیان صدیوں سے موجود برادری و دوستانہ قومی و قبائلی تعلقات کو کسی سازش کے ذریعے خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،ایسے ہر اقدام و کوشش کے خلاف بلوچستان میں آباد اقوام و قبائل اور کوئٹہ کے شہری متحد ہو کر عملی طور پر جد و جہد کے زریعے اپنا کردار ادا کریںگے۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں آباد اقوام کو لڑانے اور یہاں نفرت و تعصب کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے فرقہ واریت کی آڑھ میں جہادی تنظیموں کے زریعے سخت بدامنی و دہشتگردی کر دی گئی ہزارہ کی تعداد میں صوبے کے نوجوانوں اور ہزارہ قوم کی نسل کشی و قتل عام کی گئی مگر امن دشمن قوتیں یہاںکے عوام مختلف اقوام و قبائل کو ایک دوسرے سے دور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اب ایک مرتبہ پھرایک نئے سازش کا آغاز کرکے قومی،نسلی، لسانی بنیادوں پر یہاں تقسیم کی سیاست کا آغاز کر دیا گیا ہے ، جس کیلئے تنگ نظرشائونسٹ جماعت کی خدمات لیکر پہلے مرحلے میں صوبائی حکومت کے زریعے ایک مخصوص جماعت کو تمام وسائل اور سرکاری ملازمتوں کی بندر بانٹ کا اختیار دیا گیا،جبکہ دوسرے مرحلے میں حلقہ بندیوں کے زریعے انھیں نفرت و تعصبات پھیلانے کی کھلی چھوٹ دی گئی ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کو اس بات کا دکھ اور افسوس ہے کہ ان کے مسلط نمائندوں نے ظلم ،جبر،تقسیم کیسیاست اور میرٹ کی پامالی کے خلاف کسی قسم کی آواز قطعاً بلند نہیں کی ،نہ ہی ملازمتوں کی بندربانٹ اور لاٹریوں کے زریعے تقسیم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا ، کوئٹہ شہر کے مختلف سرکاری عمارتوں پر قضبے اور قبضہ مافیا کی سرپرستی کے خلاف بھی کسی مسلط نمائندے نے کبھی کوئی ااواز نہیں اٹھائی۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کے شہریوں کے تعاون کی مد د سے یہاں آباد تمام اقوام و قبائل کے درمیان برادری کے فروغ کیلئے جمہوری سیاسی عمل کا راستہ اختیار کرتے ہوئے پارٹی ہر طرح کی سازشوں کو ناکامی سے دوچار کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، اور کسی قوت کو اجازت نہیں دیںگے کہ وہ مذہبی یا قومی انتہا پسندی کے زریعے نفرت و تقسیم کی سیاست میں کامیاب ہو جائے۔