چھتر، مسلم لیگ فنگشنل بلوچستان کے ساتھ ملک بھر میں جی ڈے اے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ ے گی،میر مشرف خان کھوسہ

منگل جون 21:10

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنگشنل بلوچستان کے صوبائی صدر میر مشرف خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ فنگشنل بلوچستان کے ساتھ ملک بھر میں جی ڈے اے پیلٹ فارم پر الیکشن لڑئے گا۔۔اقتدار میں آنے والے پارٹیوں نے ہردور میں عوام کو سبز باغ دکھا مایوسی کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے۔جی ڈے اے ہی ملک کو صیح سمت کی جانب لے جائے گا ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے آنے والے دریاوں پر ڈیمز بنانا پاکستان زرعی زمینوں کو صحرابنانے کا منصوبہ ہے ۔۔بھارت پانی پر کی جانے والوں کے معادوں کا خلاف کررہا ہے۔۔پاکستان کے کو صحرا سے بچانے کے لیئے ہمیں ڈیمز بنانے کی ضرورت ہے ۔ملک میں کرڑوں کیوسک بارشوں سے پیدا ہونے والا پانی ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو جاتا ہے ۔دہشت گردوں کا کمر پاک آرمی نے توڑ دیا ہے۔پاک فوج کے ساتھ عوام کا بھی ساتھ رہا ہے۔انھوں نے آخر میں کہا کہ پیر پگاڑا سائیں کی قیادت میںپارٹی ملک بھر میں فعال ہے ۔آنے والے دور میں حکومت بنانے میں مسلم لیگ فنگشنل اور جی ڈے اے کا بڑا کردار ہو گا ۔