ویکسینیٹر کو لوٹنے والے تین ملزمان پولیس کی ملی بھگت سے آزاد، ویکسینیٹر کی انصاف کیلئے ڈی پی او اٹک کودرخواست

منگل 5 جون 2018 21:31

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ویکسینیٹر کو دن دہاڑے لوٹنے والے تین ملزمان پولیس کی ملی بھگت سے آزاد ویکسینیٹر انصاف کیلئے ڈی پی او اٹک کے دروازے پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہر محمود ساکن دکھنیر نے درخواست دی کہ میں بطور ویکسینیٹر ہارون یونین کونسل میں سرانجام دیتا ہوں میرا گائوں دکھنیر ہارون سے تقریباً 45کلو میٹر دور ہے گزشتہ جمعے کو چھٹی کر کے گھر جا رہا تھا کہ تقریباً دن ایک بجے تین نا معلوم افراد نے مجھے روک کر نقدی 15ہزار دو عدد موبائل بھی شامل ہیں چھین کر لے گئے، میں پولیس کے ساتھ ملکرملزمان کو تلاش کرتا رہا ان ملزمان کو پہچان لیا جن میں ناصر ،صفد ر ارشاد شامل ہیں گرفتار کروایالیکن پولیس نے دو روز بعد ملزمان کو چھوڑ دیا پولیس مجھ پر دبائو ڈال رہی ہے کہ میں ملزمان سے صلع کر لوں۔

متعلقہ عنوان :