حضرو اور نواحی علاقوں میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے برف نایاب ہو گئی

منگل 5 جون 2018 21:31

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) حضرو اور نواحی علاقوں میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے برف نایاب ہو گئی۔ برف فروشوں نے بھی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرو اور نواحی علاقوں میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوامی مسائل میں اضافہ ہوا بجلی کی بد ترین بندش اور شدید گرمی وجہ سے گھروں میں پڑے ریفریجریٹرز نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا جسکی وجہ سے بڑی تعداد مین لوگوں نے شہر میں برف فروشوں سے برف حاصل کرنا شروع کر دی رش بڑھتے ہی برف فروشوں نے بھی ریت بڑھا دیئے ۔

متعلقہ عنوان :