چکوال،قصبہ چکرال میں غیرت کے نام پرقتل کی جانے والی دو خواتین کا مقدمہ

منگل جون 21:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) قصبہ چکرال میں غیرت کے نام پرقتل کی جانے والی دو خواتین کا مقدمہ ہومو سائیڈ سرکل کے سب انسپکٹر خاور سعید نے درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ملزم نثار خان ولد ضیاء اللہ ساکن چتال نے فائرنگ کر کے اپنی شادی شدہ بہن عاصمہ رمضان اور اس کی نند فاخرہ بی بی کو موقع پر ڈھیر کر دیا۔ ملزم کو عاصمہ رمضان اور فاخرہ بی بی کے کردار پر شک تھا۔ مقتولہ عاصمہ رمضان کے بیٹے محمد تیمور کی رپورٹ پر پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔