چکوال،ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا 21رمضان کو نکلنے والے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ

منگل جون 21:31

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر غلام صغیر شاہد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کا 21رمضان المبارک کو نکلنے والے جلوس کے راستوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ضلع کا امن کسی کو تباہ نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈی پی او چوہدری ذوالفقار احمد نے منتظمین جلوس کو بتایا کہ یوم علی کے جلوس کے سلسلہ میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں لہٰذا منتظمین بھی اپنے اردگرد کے ماحول پر نظریں رکھیں کسی بھی مشتبہ شخص کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :