دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، جو ادارے خدمت خلق کے لیے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں ان کا جذبہ لائق تحسین ہے، نیکی کے کاموں میں مخیر افراد اپنا کردار ادا کرکے دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں،گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا

منگل جون 21:34

دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، جو ادارے خدمت خلق کے لیے خود کو وقف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) گورنر خیبر پختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت ہے، جو ادارے خدمت خلق کے لیے خود کو وقف کئے ہوئے ہیں ان کا جذبہ لائق تحسین ہے ، نیکی اور رفاع عامہ کے کاموں میں مخیر اور صاحب ثروت افراد اپنا کردار ادا کرکے دنیا اور آخرت سنوار سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہاشو فائونڈیشن کے زیراہتمام خصوصی بچوں کے اعزاز میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں سفارت کاروں، کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات ، ہاشو فاونڈیشن کے نمائندوں اور مختلف شعبہ زندگی کی معتبر شخصیات نے شرکت کی۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ غریب افلاس بے روزگاری اور پس ماندگی دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ مستحق و نادار افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ایسے پروگراموں میں تعاون کیا جائے جن سے نادار افراد کو اپنے پائوں ہر کھڑے ہونے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلے میں ہاشو فاونڈیشن کی خدمت کو سراہا جس کے تحت تعلیمی وتربیتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں اور اب تک بڑی تعداد میں مستحق افراد مستفید ہو چکے ہیں۔ اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا کئی گنا ثواب حاصل ہو تا ہے اور ایسے ادارے جو خلق خدا کی خدمت کے لئے کارہائے نمایاں سر انجام دے رہے ہیں ان کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

انہوں نے سماجی بہبود کے شعبے میں میں قومی جذبے کے ساتھ ایک دوسرے کی مدد سے ان افراد کا سہارا بننا چاہیے جو زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گورنرخیبر پختونخواہ نے ان اداروں اور افراد کے جذبے کو بھی سراہا جو امید نور سے تعاون کر رہے ہیں۔ کنٹری ڈائریکٹر ہاشو فاونڈیشن عائشہ خان نے کہا کہ فاونڈیشن خصوصی بچوں و مستحق افراد کی بہبود کے لیے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد خود کفیل بنانے کے ساتھ ساتھ بنیادی ضرورت زندگی کی فراہمی ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر معیاری تعلیم و تربیت کے لئے امید نور کے پلیٹ فارم سے خصوصی بچوں کی معیاری تعلیم و تربیت کی تفصیلات سے آگاہ اور کہاکہ ہاشو فیملی بلخوص مرتضے ہاشوانی سماجی خدمات میں پیش پیش ہیں ۔ پرنسپل گلنارسلطانہ نے بتایا کہ معذور بچے معاشرہ کا اہم جزو ہیں جنہیں معیار ی تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کرنے مفید اور کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے اور اس مقصد کے لئے ہاشو فاونڈیشن اپنابھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر امید نور کے خصوصی بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے ۔