Live Updates

متحدہ مجلس عمل نے آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی منشور کا اعلان کردیا

آزادخارجہ پالیسی ،ختم نبوت و اسلامی دفعات کے تحفظ،ڈیمز کی تعمیر،تعلیم و علاج کی مفت فراہمی،روزگار کی فراہمی کا وعدہ ن لیگ کی حکومت سے علیحدگی نہیں کی حکومت ختم ہوگئی ہے، عمران خان سے نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہے ذاتی نہیں ،تین ریٹائرڈ جرنیلوں نے کتاب لکھی کہ ملک کیسے بیچا، مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمان کی دیگررہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 5 جون 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل نے آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی منشور کا اعلان کردیا جس میں آزادخارجہ پالیسی ،ختم نبوت و اسلامی دفعات کے تحفظ،ڈیمز کی تعمیر،تعلیم و علاج کی مفت فراہمی،روزگار کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ہے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے پروٹوکول کلچر کے خلاف ہے چیف جسٹس اپنی سیکورٹی کا مجھ سے تبادلہ کرلیں۔

منگل کو یہاں چک شہزادمیں سینیٹر طلحہ محمودکے فارم ہائوس پر ایم ایم اے کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایم ایم اے کے قائدین نے اتحاد کا منشور لہرا کر اعلان کیاکہ ملک کی تمام بڑی مذہبی سیاسی جماعتیں ایم ایم اے کے منشور پر ایک ہیں۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سترسال سے آزادنہیں رہی۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے اسے آزاد بنائے گی ،مولانافضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نے صوبوں کا قیام زبان اور علاقہ کی بنیادپرنہیں ہونا چاہیے۔

کالا باغ اورنے صوبے ایک سنجیدہ ایشو ہے اس پر طویل غوروخوض کے بعدہی فیصلہ ہونا چاہیے۔ پانی کا بحران اپنی جگہ مگر اس کا حل صرف کالا باغ ڈیم کوبنا کر پیش کرنا ایک اور بحران کو جنم دے سکتا ہے ، چیف جسٹس کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کے پاس حفاظتی سکواڈکے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وی آئی پی پروٹوکول اور سیکورٹی میں فرق ہوتا ہے چیف جسٹس اپنی سیکورٹی کا ان کی سیکورٹی سے تبادلہ کرلیں۔

ساٹ مولانا فضل الرحمن نے فاٹاکی صورتحال پرآیا آئی ایس پی آرکے موقف کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی ایس پی آرکے موقف کو ہی درست سمجھ لینا درست نہیں اگرآپریشن کامیاب ہوچکے تھے توپھر بتایا جائے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں کونسا بارود رہ گیاتھا جو اب بھڑک رہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ عمران خان سے نظریاتی اور سیاسی اختلاف ہے ذاتی نہیں ،تین ریٹائرڈ جرنیلوں نے کتاب لکھی کہ ملک کیسے بیچا۔مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ن لیگ کی حکومت سے علیحدگی نہیں کی حکومت ختم ہوگئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات