صحبت پور، گوٹھ نادر خان کھوسہ میں آگ لگنے سے 2گھر جل گئے،گھریلوں سامان وراشن جل کر راکھ

منگل جون 21:34

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) گوٹھ نادر خان کھوسہ میں آگ لگنے سے 2گھر جل گئے،گھریلوں سامان وراشن جل کر راکھ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے گوٹھ نادر خان کھوسہ میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے شبیر احمد،عبدالغفور کے گھر آگ کی لپیٹ میں آ گئے ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے گھروں کو جلا ڈالا جس سے گھروں کا تمام سامان اورگھروں میں ذخیرہ شدہ راشن چاول،گندم،آٹا و دیگر سامان جل کر راکھ بن گیا،آگ سے کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن آگ متاثرین کو گھروں سے بے گھر کر دیا۔

(جاری ہے)

متاثرین تپتی دھوپ میں معصوم بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

متعلقہ عنوان :