بلوچستان بورڈ نے ایس ایس سی ضمنی امتحان 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا

منگل جون 21:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ایس ایس سی ضمنی امتحان 2018ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ، اعلامیہ میں ان تمام امیدواروں جو ایس ایس سی سالانہ امتحان 2018ء میں فیل ہوگئے ہیں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ایس ایس سی ضمنی امتحانات یکم اگست 2018ء کو منعقد ہوں گے جس کے لئے بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4جولائی 2018ء مقرر کی گئی ہے جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ 12جولائی اور ڈبل فیس کیساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 23جولائی 2018 ء مقرر کی گئی ہے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ امتحانی فیس برائے آرٹس گروپ 1700 روپے اور سائنس گروپ کے لئے 1750 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :