Live Updates

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ کیلئے 22امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

منگل 5 جون 2018 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کوئٹہ کیلئے 22امیدواران نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ،کاغذات حاصل کرنیوالوں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعیداحمد ہاشمی ،ان کی اہلیہ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب زادہ حاجی لشکری رئیسانی ،پاکستان تحریک انصاف کے نواب زادہ ہمایوں جوگیزئی ،قاسم خان سوری ،عوامی نیشنل پارٹی کے نواب زادہ ارباب عمر فاروق کاسی ،حاجی محمد اسماعیل گجر ،عاطف علی سنجرانی ،روزی خان کاکڑ سمیت دیگر شامل ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات