ْملک کے مختلف شہروں کی طرح کوئٹہ سے بھی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی

منگل 5 جون 2018 21:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ملک کے مختلف شہروں کی طرح کوئٹہ سے بھی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی ۔اس سلسلے میں منگل کے روز چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کے منظوری کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 12جون کو کراچی سٹی سے 11بجے روانہ ہوگی جو 13جون کو رات 10بجکر30منٹ پر پشاور کینٹ پہنچے گی جبکہ 12جون کو ہی دوسری اسپیشل ٹرین دن 11:30پر براستہ لاہور راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی جو 13جون کو رات 8بجے راولپنڈی اسٹیشن پہنچے گی ،تیسری اسپیشل ٹرین 13جون کی صبح 11بجے کراچی کینٹ سے روانہ ہوکر براستہ فیصل آباد صبح10بجے لاہور پہنچے گی ،چوتھی عید اسپیشل ٹرین 14جون کو راولپنڈی سے صبح7بجے روانہ ہوکر براستہ بھکر اسی روز 10:30کو رات ملتان پہنچے گی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین واپسی کیلئی19جون کو ملتان کینٹ سے صبح 7بجے روانہ ہوکر براستہ میانوالی رات 10بجکر 15منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی ۔