سبی ،بختیارآباد کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی ،2افراد زخمی

منگل 5 جون 2018 21:38

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیارآباد کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے ہیں ،اطلاعات کے مطابق بختیار آباد کے قریب نیشنل ہائی وئے جیکب آباد سبی قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث ایک ڈاٹسن بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں غلام حسین اور محبت خان ابڑو زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا مزید تفتیش مقامی لیویز انتظامیہ نے شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :