بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سماجی رہنماء روشن خورشید بروچہ کو بھی 6رکنی نگراںوفاقی کابینہ میں شامل کیاگیا

منگل 5 جون 2018 21:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سماجی رہنماء روشن خورشید بروچہ کو بھی 6رکنی نگراںوفاقی کابینہ میں شامل کیاگیاہے انہیں وزارت انسانی حقوق ،کشمیر وگلگت بلتستان امور اور وزارت سفیران کا قلمدان دیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

روشن خورشید بروچہ بلوچستان کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت ہیں ان تعلق کوئٹہ کے پارسی قبیلے سے ہے روشن بروچہ نے سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی وہ پرویز مشرف دور حکومت میں 2000ء سے 2002ء تک صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر رہیں اور 2003ء سے 2006ء تک بلوچستان سے سینیٹر بھی رہ چکی ہیں بلکہ وہ گزشتہ سینٹ انتخابات میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کی نامزد امیدوار کے طور پر سینٹ انتخابات میں بھی حصہ لے چکی ہے ،روشن خورشید قومی کمیشن انسانی حقوق ترقی کی قائم مقام چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں اس وقت وہ کونسل آف بلوچستان سینئر سٹیزن کی چیئرپرسن کے عہدے پر بھی فائز ہیں ،انہوں نے گزشتہ روز نگراں کابینہ کے دیگر وزراء کے ہمراہ ایوان صدر میں صدرمملکت ممنون حسین سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔

کابینہ میں ان کے ساتھ شمشاد اختر،عبداللہ حسین ہارون ،اعظم خان ،سید علی ظفر اور محمدیوسف شیخ بھی شامل ہیں ۔