گوادر میںڈینگی بخار کی وباء پھیلنے پر محکمہ صحت نے نوٹس ،شہر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپر ے مہم کا آغاز

منگل 5 جون 2018 21:38

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) گوادر میںڈینگی بخار کی وباء پھیلنے پر محکمہ صحت نے نوٹس لے لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مچھر مار اسپر ے مہم کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق گوادر شہر میں ڈینگی بخار کی وباء پھیلنے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کی سر برائی میں شہر کے مختلف علاقوں شمبے اسماعیل وارڈاورنیا آباد میں اسپرے مہم کا آغازکیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ اسپرے شہر کے دیگرعلاقوں میں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں ڈینگی کے زیادہ کیس رپورٹ ہونے پر عوام کو اس مرض سے بچانے اور مچھر کے خاتمے کیلئے اسپرے کیا جارہا ہے ڈینگی مچھر کی افزائش اکثر صاف کھلے پانی میں ہوتی ہیں باتھ روم،بورچی خانہ،بیا گھروں میں کھلے برتنوں میں کھلے پانی اور واٹرٹینکی میں پائے جاتے ہیں اس مچھر کی افزائش اور پنپنے کی اہم جگہ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں پانی کو ڈھک کررکھیں تاکہ اس موذی مرض سے بچایا جاسکے اور پانی ڈھکنے سے اس مچھر کی افزائش نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :