Live Updates

شہباز شریف نے ریحام خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کردی

2014 میں ایک انٹرویو کیلئے ریحام خان نے ملاقات کی تھی، اس کے بعد ان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی: سابق وزیراعلی پنجاب

muhammad ali محمد علی منگل 5 جون 2018 21:36

شہباز شریف نے ریحام خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کردی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) شہباز شریف نے ریحام خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی جانب سے لکھی گئی کتاب کے حوالے سے کھڑا ہونے والا تنازعہ تاحال جاری ہے۔ اس حوالے سے اداکار حمزہ علی عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ ریحام خان کی پشت پناہی پر سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ہیں۔

حمزہ علی عباسی کا دعوی ہے کہ ریحام خان کو کتاب مارکیٹ میں لانے کیلئے پیسے شہباز شریف نے دیے ہیں۔ جبکہ ریحام خان اور شہباز شریف کے درمیان ملاقاتیں بھی ہوتی رہی ہیں۔ تاہم ریحام خان نے ان تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ اب اس حوالے سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی خود ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے ریحام خان کیساتھ ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ 2014 میں ایک انٹرویو کیلئے ریحام خان نے ملاقات کی تھی۔ تاہ اس کے بعد ریحام خان سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب سے متعلق کئی انکشافات ہوئے جنہوں نے نئی بحث چھیڑ دی ۔

تاہم اب ریحام خان کی اس کتاب نے شائع ہونے سے قبل ہی ایک نیا پنڈوراباکس کھول دیا ہے۔ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے قریبی ساتھیوں زلفی بخاری ، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ پر جنسی نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے اپنے سابق شوہر اعجاز رحمان پر بھی الزامات عائد کیے۔ ان چاروں افراد کی جانب سے ریحام خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیاہے۔

نوٹس میں ریحام خان سے 14 جون تک جواب طلب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں پہلی شادی کا ذمہ دار اعجاز رحمان کو قراردیا۔ صفحہ 243،417 اور 458 پر انیلہ خواجہ پر عمران خان کے ساتھ تعلقات کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ کتاب میں انیلہ خواجہ کو چیف آف حرم قرار دیا گیا۔ صفحہ 402 اور 572 پر وسیم اکرم کی مرحومہ بیوی سے متعلق نہایت گھناؤنے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں زلفی بخاری پر لندن میں ایک خاتون کا اسقاط حمل کروانے کا الزام عائد کیا۔ ریحام خان کی کتاب نے نیا پنڈوراباکس کھولا تو سب ہکا بکا رہ گئے ۔ ریحام خان کی کتاب میں عائد کیے گئے الزامات پر بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ وسیم اکرم ، اعجاز رحمان اور انیلہ خواجہ کو تو میں ذاتی طور پر جانتا ہوں ، زلفی بخاری کو میں ذاتی حیثیت میں نہیں جانتا البتہ میں ان سے متعلق جانتا ہوں ،اور یہ کہہ سکتا ہوں کہ سب لوگ باعزت ہیں۔

وسیم اکرم کی مرحومہ اہلیہ پر ریحام خان نے الزامات عائد کیے جو افسوسناک ہے۔ وسیم اکرم نے اور ان کے بچوں نے اپنی والدہ کی ایک سنجیدہ اور دکھ بھری موت دیکھی ہے ، ان کا پہلے یہاں علاج ہوا جس کے بعد انہیں سنگاپور جاتے ہوئے بھارت اتارنا پڑا، لیکن ریحام خان کو کوئی لحاظ نہیں ہے۔ انیلہ خواجہ کو میں نے خود دیکھا ہے میں ان کو جانتا ہوں اور میں نے دھرنے کے دنوں میں ان سے بہت رابطہ ہوا۔

وہ دھرنے میں انٹرنیشنل میڈیا کو دیکھ رہی تھیں، میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، رہی بات ڈاکٹر اعجاز رحمان کی تو میں ان کا انٹرویو کر چکا ہوں ، ان سے ملاقات بھی کی ہے وہ بھی نہایت اچھے، منکسر المزاج اور دھیمے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ گھریلو نوعیت کے مرد ہیںمبشر لقمان نے مزید کہا کہ اب ریحام خان بالکل پاگل ہو گئی ہے اور اسی لیے اس طرح کے الزامات عائد کر رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات