ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ای پی اے کی جانب سے سکھر میں سیمینار اور واک کا انعقاد

منگل 5 جون 2018 21:53

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی ای) سکھر ریجنل آفس کی جانب سے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر لب مہران سکھر میں قائم انڈس ڈولفن کنزرویشن سینٹر میں آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ای پی اے اسداللہ تنیو نے کہا کہ ماحولیات کا عالمی دن رواں سال پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں عوام کو ماحول کی بہتری کیلئے آگاہی دی جا رہی ہے۔

ادارہ ماحولیاتی تحفظ سکھر کے اسسٹنٹ ڈئریکٹر گل امیر سنبل نے بتایا کہ پلاسٹک کا ماحول کو خراب کرنے میں اہم حصہ ہے، پلاسٹک میں کیمیکل ہونے کے وجہ سے یہ انسانی صحت، ماحول اور پانی کو خراب کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پلاسٹک آلودگی کو ختم کرنے کیلئے عالمی سطح پر آگاہی مہم چل رہی ہے تاکہ پلاسٹک کے استعمال کو کم کیا جاسکے۔ ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ پلاسٹک کی تھیلیاں گلی کوچوں، نالیوں اور پانی کے ذخائر کو آلودہ کرتی ہیں جس کیلئے پلاسٹک کا استعمال گھٹانے کیلئے ہم حل ہوجانے والی اشیائے استعمال کرنی چاہیں اور خریداری کے وقت کپڑے یا کھجور کے تھیلے استعمال کیئے جائیں، پانی کیلئے استعمال ہونے والی بوتلوں کی جگہ پر پیتل کی بوتلیں یا کپ استعمال کیے جائیں۔

سیمینار سے جھنگلی جیوت کے افسر میراخترحسین ٹالپور نے کہا کہ ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پانی کا صحیح استعمال اور پودے لگانے پر توجہ دی جائے تاکہ گلوبل وارمنگ کو کم کیا جاسکے۔ پروگرام کا اختمام لب مہران پر پودے لگانے سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :