مسافر کا اے سی لیکر فرار ہونیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا

منگل جون 21:53

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) سکھر کے تھانہ بی سیکشن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایئرکنڈیشنر لوڈ کرکے فرارہونے والے رکشہ ڈرائیور کوگرفتار کر کے AC برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج مسروقہ AC اصل مالک احمد کے حوالے کردیا گیا، دو روز قبل رکشہ ڈرائیور ایک سوار ی کا اے سی لیکر فرار ہو گیا تھا، ایس ایچ او B سیکشن نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور ہادی بخش چوہان کو گرفتار کرلیا مسروقہ ایئرکنڈیشن برامد کرلیا گیا، پولیس نے واقع کی CCTV فوٹیج کے ذریعے ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا ملزم کے خلاف مقدمہ B سیکشن میں درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :