اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے غریب، بیواؤں اور مستحقین میں راشن ، کپڑے تقسیم کرنے کے کی تقریب

منگل جون 21:58

سکھر۔ 5جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے مقامی ہال میں غریب،، بیواؤں اور مستحقین کیلئے سینکڑوں کی تعداد راشن ، کپڑے تقسیم کرنے کے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بندھانی برادری کے صدر حاجی محمد شریف بندھانی، توفیق بندھانی، محمد وقار قادری، حافظ اسلم سلطانی، قاری نازک سعیدی، حافظ احمد قاسمی، رضوان قادری، غلام یاسین کھوسو، لالہ رضوان ، طالب حسین میرانی، شیر محمد جلبانی، سجاد قاسمی، ولی عباسی ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفتی محمد ابراہیم قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی تحریک نے ایسے خوبصورت پروگرام کر کے اہلسنت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، یہ واحد فلاحی ادارہ ہے، جو اس شدید گرمی کے روزے کی حالت میں اس پرفتن ومہنگائی کے دور میں غریب،، بیواؤں اور مستحقین کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں راشن جمع کرنا ، بڑی ہمت اور حوصلے کی بات ہے ۔ ہم ان کو اس راشن تقریب کو منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے ان تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن پر اعتماد کر کے تعاون کیا ۔

متعلقہ عنوان :