پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں

زنگ آلود مشنری،غلط لیبلنگ پر2 بیویریجز پروڈکشن یونٹ،پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پر 2واٹر فلٹریشن پلانٹ سربمہر مضر صحت باسی کھانے کی موجودگی پر معروف ہوٹل، ملاوٹی دودھ فروخت پر مِلک شاپ سیل 1000غیر معیاری بوتلیں،7سلنڈر،3فلنگ مشین،3کیمیکل ڈرمز،1کمپریسراور ایک موٹر ضبط ناقص انتظامات پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، وارننگ نوٹسز جاری

منگل 5 جون 2018 21:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے زنگ آلود مشنری کی موجودگی ،غلط لیبلگ کرنے پر2 معروف بیوریج پروڈکشن یونٹس،پی ایف اے لوگو استعمال کرنے پر دوواٹر فلٹریشن پلانٹ ، معروف ہوٹل کوغیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور ملاوٹی دودھ کی فروخت پر مِلک شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔

جبکہ ناقص انتظامات پر 6فوڈ پوائنٹس کو52,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں رمضان بازاروںسے 92کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے مریدآباد میں واقع معروف برانڈ کے جعلی مشروبات تیار کرنے پرفیک بیوریج پروڈکشن یونٹ اور ڈیفنس روڈ پر واقع رائل بیوریج کوپی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے ،صفائی کے ناقص انتظامات ،کاسمیٹکس کلرز ،مصنوعی مٹھاس،فلیورز اور کیمیکلز استعمال کرنے ،ہ ،مِس لیبلنگ کرنے اور ریکارڈ کی عدم موجودگی پر پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ 1000غیر معیاری بوتلیں،7سلنڈر،3فلنگ مشین،3کیمیکل ڈرمز،1کمپریسراور ایک موٹر کو قبضے میں لے لیا گیا۔اس کے علاوہ فیصل ٹائون میں ریزو واٹر فلٹریشن اور اقبال ٹائون میں موجود اوگروشرز واٹر فلٹریشن پلانٹ کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،آر او پلانٹ کی عدم موجودگی ، مِس برائنڈنگ ،صفائی کے ناقص انتظامات ، ریکارڈ اور ملازمین کے سرٹیفیکیٹس کی عدم دستیابی پر سربمہر کر دیاگیا ۔

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شادمان مارکیٹ میں کاروائی کے دوران غوثیہ ہوٹل کو ناقص آئل،کیمیکل ڈرمز استعمال کرنے ،حشرات کی بہتات ،نامناسب انتظامات اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا ۔ کالج روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے علی مِلک شاپ کو فوڈ سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ سے تیار دودھ فروخت کرنے ، حشرات کی موجودگی اوردی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے پر کو سیل کر دیا ۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں کاروائیاں کر تے ہوئے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص انتظامات ، سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ، زائدلمعیاد خوراک کی موجودگی پر6فوڈ پوائنٹس کو حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر52,000 کے جرمانے عائد کئے گئی. مزید کاروائوں کے دوران رمضان بازارں میں مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا معائنہ کیا اور لگائے گئے مختلف سٹالز سے 92کلو گلے سڑے پھل ,سبزیاںاوربھاری مقدار میں غیر معیاری خوراک کوتلف کر دیا گیا۔مزید کاروائیوں میںفود سیفٹی ٹیمز نے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پرمتعددفوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :