سیالکوٹ ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 51ہزار کیوسک سے تجاوز کرگئی

منگل 5 جون 2018 21:58

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 51ہزار کیوسک سے تجاوز کرگئی۔نہر مرالہ راوی لنک کو کھولنے کا فیصلہ، تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرمی کی شدت کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمدمیں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 51226کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے 39962کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔

نہر اپر چناب کو 11304کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے ۔دریائے چناب میں پانی کی آمد کی آمد39962کیوسک، دریائے جموں توی میں 3021کیوسک اور دریائے مناور توی میں 1405کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی جارہی ہے۔ تاہم پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے ۔دوسری طرف محکمہ انہار نے فیصلہ کیا ہے کہ نہر مرالہ راوی لنک کو آئندہ چوبیس گھنٹوں میںپانی کی فراہمی شروع کردی جائیگی۔