سیالکوٹ اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا ،منچلے نہانے کیلئے سٹرکوں پر نکل آئے

منگل 5 جون 2018 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سیالکوٹ اور گردونواح میں شدید گرمی کے بعد تیز آندھی کے ساتھ بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا ،منچلے نہانے کیلئے سٹرکوں پر نکل آئے۔ ،گھر کی دیوار گرنے سے تین افراد شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق مئی اور جون میں شدید گرمی کے بعد منگل کی شام سیالکوٹ ،ڈسکہ، سمبڑیال ،پسرور اور گردونواح میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گیپگو کے درجنوں فیڈر ٹرپ کرنے جانے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔

(جاری ہے)

اور تیز آندھی اور طوفان کے باعث ضلع بھر کے متعد د مقامات پر درخت ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں تاہم نیامیانہ پورہ مغربی سکندر پورہ میں تیز آندھی اورطوفان آنے سے زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 28سالہ حسن ولد محمد اقبال شیدد زخمی ہوگیا حسن اپنے گھر کی چھت تھا ساتھ والے گھر کی دیوار کے نیچے آکر دب گیا اور شدید زخمی ہو گیا اسکو سردار بیگم ہسپتال لے جایا گیا۔تھانہ صدر کے علاقہ نواں پنڈ میں بھی دیوار گرنے سے متعد د افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔