معاشرے میں بھائی چارے کی خوشگوار فضا کو برقرار رکھنا علماء کرام کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

منگل 5 جون 2018 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن و آشتی اور بھائی چارے کی خوشگوار فضا کو برقرار رکھنا علماء کرام کی ذمہ داری ہے، ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اراکین کا ضلعی انتظامیہ اور اور پولیس کے ساتھ تعاون مثالی ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے آپسی پیار محبت اور یگانگت کو آگے بڑھانے کیلئے امن کمیٹی سیالکوٹ کے اراکین کو اسی جذبہ سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینی ہونگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میثم عباس، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ میاں نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر پسرور عمرشیرازی،ڈی او ایمرجینسی کمال عابد، حافظ عبدالغفار ، مولانا ایوب خان، علامہ عقیل احمد ظہیر، ملک ذاکرحسین، ایوب اوپل،احسان الہٰی رحمان، سید شبیر گیلانی، مبشر چودھری،حافظ غلام محی الدین،قاری احمد مصدق قاسمی، ماسٹر فیض اور اصغر علی چیمہ کے علاوہ متعلقہ محکموں کے مقامی حکام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :