Live Updates

عوامی قوت سے کرپٹ لیگ کو ہمیشہ کے لئے سیاسی میدان سے آئوٹ کردیں گے،زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ

منگل 5 جون 2018 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 38زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی قوت سے کرپٹ لیگ کو ہمیشہ کے لئے سیاسی میدان سے آئوٹ کردیں گی25 جولائی سے قبل ہی کرپٹ لیگ کے قائدین اور کارکن بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہے ہیں کپتان عمران خان ان کے عصاب پر سوار ہوگئے ہیں انہو ں نے کہا کہ ملک اس وقت محر و میو ں کا شکا ر ہیں پا کستا ن تحر یک انصا ف اقتدار میں آکر پا کستا ن سے محر و میو ں کا خا تمہ کر ے گی۔

ان خیالات کا اظہار سابق جنرل سیکرٹر ی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 38زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ نے ڈالوالی میں ہونے والے عاصم سپر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں تقسیم انعامات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈسٹرکٹ با ر ایسوسی ایشن کے سابق صدر شوکت علی چوہدری، چوہدری عاصم اقبال دیو ودیگر بھی موجود تھے۔

زاہد سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں بڑی تعدادمیں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے اور تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے تحریک انصاف ضلع بھر میں کلین سویپ کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے مقبول جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اگر پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ ملا تو حلقہ پی پی 38 کی یہ نشست جیت کر پارٹی کو پیش کرینگے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات