سیالکوٹ ،چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا گیا

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی

منگل 5 جون 2018 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ مدثر شہید روڈ پر لقمان علی اپنی بھاوج ثمین بیگم کو کار ڈرائیونگ سکھا رہا تھا کہ چار مسلح ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر ان سی14ہزار روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے پانچ تولے طلائی زیوارت، تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میانہ پورہ میں محمد عامر گھر سے نکلا کی2مسلح ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ایک لاکھ ایک ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل لوٹ اور حاجی پورہ کیمپ میں دو مسلح ڈاکوئوں ملک احسن کی دوکان سے اسلحہ کے زور پر60ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں عمیرہ وقار کی چیک بک سے ایک چیک اتارکر نامعلوم ملزمان نے چار لاکھ75ہزار روپے کی رقم بینک سے کیش کروا لی۔

(جاری ہے)

ڈسکہ کینال ویو کے رہائشی رانا اشفاق کا بیٹارانا احسان الہی شہزاد اپنی موٹر سائیکل125نمبری جی اے ایم3229پر سوار کالج روڈ پر واقع مقامی کالج میں پڑھنے کے لیئے گیا اور موٹر سائیکل کالج کے باہر کھڑی کر کے کالج چلا گیا تھوڑی دیر کے بعدجب وہ باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی جسے نامعلوم چور اس کی عدم موجودگی میں چرا کر لے گئے ۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی