سیالکوٹ میںموٹر سائیکل ون ویلنگ کرنے والے 5 نوجوان گرفتار

منگل 5 جون 2018 21:59

ْسیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے 5 نوجوانوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ دوبرجی ملیاں سے پولیس نے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان ابوبکر, تھانہ اگوکی کے علاقوں سے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نبیل اور وسیم عباس سمیت تین افراد اور تھانہ موترہ کے علاقہ سے موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان حبیب الرحمن کو گرفتار کرکے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لی اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :