سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ ماہ مختلف وارداتوں میں ملوث 164ملزمان کو گرفتار کیا ، ڈی پی او سیالکوٹ

منگل 5 جون 2018 21:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس نے ماہ مئی میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھر پورجاری خصوصی مہم میںوارداتوں میں ملوث 164ملزمان کو گرفتار کیا جنکی گرفتاری سے ضلع بھر کی88مقدمات ٹریس ہوئے جبکہ4نئے مقدمات درج ہوئے ۔

جبکہ سرقہ ، سرقہ بالجبر اور دیگر مقدمات میں 01عدد ٹرک ، 02عدد کاریں ،03عدد دیگر وہیکلز، 10عددبھینسیں ، 27عدد موٹر سائیکلز، موبائل فونز ، نقدی و زیورات ، مال مسروقہ مالیتی 11344600-روپے بر آمدکیا۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران477 مجرمان اشتہاریوں اور4عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ۔ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلہ میںمختلف اقسام کا ناجائز اسلحہ جس میں49عددپسٹل ، 02عددکلاشنکوف ،06عدد خنجراور353ضرب گولیاں برآمد کر کے متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ پولیس نے ماہ مئی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میںچرس21کلو317گرام ،ہیروئن130گرام ،20شرابی ،02چالو بھٹی اور360بوتل شراب برآمدکر کے مقدمات درج کیے اور ملزمان کو جیل بھجوایاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔انشاء اللہ ہم ضلع سیالکوٹ کو امن کا گہوارہ بناکردم لیں گے۔