نوشہرو فیروز میں جائیداد کے معاملے میںتکرار پر 30سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل 5 جون 2018 21:59

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) نوشہرو فیروز میں جائیداد کے معاملے میں تکرار پر 30سالہ شخص کو قتل کر دیا گیا،مٹھیانی پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مٹھیانی کے نواحی گائوں دریا خان پنھورمیں پیش آیاجہاں زرعی اراضی کے تنازعہ پرپنھوربرادری کے دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں30سالہ ممتازعلی پنھور نامی شخص جاں بحق ہوگیانعش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے،تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہواہے دوسری جانب عید کی آمدکیساتھ رہزن اورچابی چور سرگرم،آج موروشہر کے وارڈ نمبر13سے نامعلوم چابی چورعلی حسن سولنگی کی گھرکے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرالی جبکہ گچیروروڑ سے بھی نامعلوم چابی چورنیاز لغاری کی موٹرسائیکل چراکرفرار ہوگئے۔