ایم کیو ایم کی مرکزی اقلیتی کمیٹی کے رکن عمران تھامس کی پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی سے ملاقات ،شمولیت کا اعلان

منگل 5 جون 2018 21:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) ایم کیو ایم کی مرکزی اقلیتی کمیٹی کے رکن عمران تھامس کی پی پی پی کراچی کے صدر سعید غنی سے ملاقات کی ۔سعید غنی سے ملاقات میں متحدہ رکن کے ایم سی سوزن تھامس اور ڈی ایم سی ضلع وسطی کے رکن زبیر فیض بھی شامل ہوگئے۔سعید غنی سے ملاقات میں ایم کیو ایم ارکان کا پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سعید غنی کے ہمراہ پی پی پی رہنما نوید انتھونی اور اشرف سردار بھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کی علمبردار جماعت صرف اور صرف پی پی پی ہے۔ ایم کیو ایم انتخابات سے راہ فرار ہونے کے بہانے تراش رہی ہے۔پی پی پی کراچی شہر کی ترقی کے لیے امن پسند قوتوں کو ساتھ کے کر چلے گی۔ ایم کیو ایم کی نفرت انگیز سیاست کے خاتمے نے کراچی کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ متحدہ اقلیتی ارکان کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ #