لاہور ہائی کورٹ نے این ایچ اے کے آٹھ ملازمین کو ترقی نہ دینے کیخلاف درخواستیںچیئرمین کو بھجوا دیں

منگل 5 جون 2018 22:00

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل ہائی وے کے آٹھ ملازمین کو جونئیر کلرکوں کے عہدوں پر ترقی نہ دینے کے خلاف درخواستیںچیئرمین نیشنل ہائی وے کو بھجوا دیں اور حکم دیا کہ درخواست گزار وں کوسن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔

(جاری ہے)

منگل کو جسٹس عائشہ اے ملک نے ظہیر احمد اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ملازمین کو ترقی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا ۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملازمین نیشنل ہائی وے میں طویل عرصے سے درجہ چہارم پر کام کر رہے ہیں۔ درخواست گزار وں کے وکیل نے بتایا کہ ملازمین پالیسی کے باوجود میرٹ پر ترقی دے کر جونیر کلرک نہیں بنایا جا رہا ، عدالت نے درخواستیں مزید کارروائی کے لیے چیئرمین نیشنل ہائی وے کو بھجوا دیں۔

متعلقہ عنوان :