لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر معدنیات کو ترقی نہ ملنے کے خلاف درخواست نمٹا دی

منگل جون 22:00

لاہور۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر معدنیات محمد حفیظ کو ترقی نہ ملنے کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی۔ منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈائریکٹر معدنیات محمد حفیظ کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ محکمے نے قانون کے برعکس انکو ترقی سے محروم کیا۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ عدالت انکے ترقی کے احکامات صادر کرے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکریٹری کو حکم دیا کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔