Live Updates

فاروق بندیال سے زیادہ خطرناک جرائم پیشہ دو بھائیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

پاکپتن کے بڑے سیاسی کھلاڑیوں احمد شاہ کھگہ اور محمد شاہ کھگہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، احمد شاہ کھگہ پر درجنوں مقدمات ہیں جبکہ محمد شاہ کھگہ ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 جون 2018 21:51

فاروق بندیال سے زیادہ خطرناک جرائم پیشہ دو بھائیوں نے تحریک انصاف میں ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جون 2018ء) :فاروق بندیال سے زیادہ خطرناک جرائم میں ملوث دو بھائیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ پاکپتن کے بڑے سیاسی کھلاڑیوں احمد شاہ کھگہ اور محمد شاہ کھگہ نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ احمد شاہ کھگہ پر درجنوں مقدمات ہیں جبکہ محمد شاہ کھگہ ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل شبنم زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ فاروق بندیال کا تعلق این اے 39 خوشاب سے ہے۔ فاروق بندیال ایک زمیندار ہیں جو شبنم زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک تھے۔ اداکارہ شبنم کیساتھ ہونے والی زیادتی کیس کے بعد عدالت نے 5 مرکزی ملزمان کو سزائے موت دی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں اداکارہ شبنم نے دباو کے باعث ملزمان کو معاف کر دیا تھا اور پھر بیرون ملک منتقل ہو گئی تھیں۔

فاروق بندیال کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا جس کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت نے اس بات کا نوٹس لے لیا اور بعد باہمی مشاورت کے بعد فاروق بندیال کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ جرائم پیشہ افراد کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں تاہم ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے موقف سے ہٹ کر جرائم پیشہ افراد کو اپنی پارٹی میں جگہ دی ہے۔

سابق رکن صوبائی اسمبلی احمد شاہ کھگہ اور انکا بھائی محمد شاہ کھگہ کو پاکپتن کی سیاست میں مرکزی اہمیت حاصل ہے ۔ان دونوں بھائیوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔احمد شاہ کھگہ اور محمد شاہ ماضی میں خطرناک جرائم میں ملوث رہے ہیں ۔احمد شاہ کھگہ پر ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں جن میں زیادتی کے بعد اسقاط حمل کا مقمہ بھی ہے جبکہ محمد شاہ کھگہ جو کہ این اے 145 سے تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی امیدوار بننے کے خواہش مند ہیں وہ ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت کیا فیصلہ کرے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات