کوئٹہ ، عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے، رحمت صالح بلوچ

انتخابات وقت پر ہونگے تو ملک میں جمہوری نظام مزید مضبوط ہو گا بلوچ علاقوں میں ایک بار پھر منفی قوتیں عام انتخابات سے قبل عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں ،رہنماء نیشنل پارٹی

منگل 5 جون 2018 22:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے انتخابات وقت پر ہونگے تو ملک میں جمہوری نظام مزید مضبوط ہو گا بلوچ علاقوں میں ایک بار پھر منفی قوتیں عام انتخابات سے قبل عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں بلوچ عوام جمہوری عمل میں حصہ لیکر اپنے حقوق حاصل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوری و سیاسی سوچ رکھنے والی جماعت ہے اور ہمیشہ بلوچ اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے لئے آئین کے دائرہ میں رہ کر جدوجہد کی ہے نیشنل پارٹی عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جارہی ہے اور جمہوری پارلیمانی نظام کے ذریعے تبدیلی لانے کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے قبل جس طرح ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بلوچ عوام کے لئے نیک شگون نہیں ہے ہماری کوشش ہے کہ تبدیلی کے لئے موقع ملا ہے اور اس تبدیلی سے فائدہ اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات سے قبل بلوچستان اور خاص کر بلوچ علاقوں میں جو حالات تھے آئے روز بم دھماکہ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات رونما ہورہے تھے اورصوبہ کی تمام قومی شاہرائیں غیرمحفوظ تھیں نیشنل پارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ ملکر صوبہ کے حالات کی بہتری میں جو کردار ادا کیا ہے اور آج ان کی مرہون منت صوبہ میں امن وامان کے حالات کافی بہتر ہو چکے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ 2018ء کے عام انتخابات زیادہ پرامن ہونگے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے انتخابات وقت پر ہونگے تو ملک میں جمہوری نظام مزید مضبوط ہو گا بلوچ علاقوں میں ایک بار پھر منفی قوتیں عام انتخابات سے قبل عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں بلوچ عوام جمہوری عمل میں حصہ لیکر اپنے حقوق حاصل کریں۔