راولپنڈی، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی

9ملزمان سی3 پستول مع12روند،1بندوق 12بور ، 2990گرام چرس اور ون ویلنگ کرنے والے 3ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار

منگل 5 جون 2018 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی میں 9ملزمان سی3 پستول مع12روند،1بندوق 12بور ، 2990گرام چرس اور ون ویلنگ کرنے والے 3ملزمان کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا تھانہ نصیرآباد پولیس نے نازیہ سے 2240گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے زیبر سے 750گرام چرس ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے قاسم سے 1 پستول 30بور مع 5روند ، نوید سے 1 پستول 30بور مع 4روند ، مدثر سے 1پستول 30بور مع 3روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے عبد السلام سے 1بندوق 12بور برآمد کرلی جبکہ تھانہ نیوٹائون پولیس نے شہباز کو رابی سینٹر سے سمیراور کامران کو6thروڈ سے ون ویلنگ کرتے قابو کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔