راولپنڈی، بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا کاحکم ، قتل کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ

منگل جون 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج محمد اصغر خان نے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا کاحکم سناتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا گزشتہ روز خصوصی عدالت کے جج نے سی ٹی ڈی کے بارود برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم عبدالکریم عرف عبداللہ کو جرم ثابت ہونے پر عرصہ حوالات کی سزا کا حکم جاری کر دیا عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم فضل واحد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 11جون کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :