راولپنڈی ، اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں فیصلہ محفوظ ، فورتھ شیڈول ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ

منگل 5 جون 2018 22:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فورتھ شیڈول ،بارود برآمدگی سمیت دیگر مقدمات میں گواہوں کے بیان ریکارڈ کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخوں تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز عدالت نے تھانہ بسال اٹک کے فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں نامزدملزم عبدالوحاب کیخلاف سماعت 20جون، اغوا برائے تاوان کے ملزم تلاوت خان کی 265kکے تحت بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت آج6جون، بارود برآمدگی کے ملزم نعمان حسین کیخلاف سماعت 21جون، اغوا برائے تاوان کے ملزمان منیر کیخلاف سماعت 25جون جبکہ طفیل کیخلاف سماعت 23جون تک ملتوی کر دی۔