میاں مقصود احمدکی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

منگل 5 جون 2018 22:26

میاں مقصود احمدکی زیر صدارت متحدہ مجلس عمل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس صدرمتحدہ مجلس عمل پنجاب میاں مقصود احمدکی زیر صدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈاکٹر جاوید اختر، شفیق پسروری،علامہ سید سبطین سبزواری،علامہ نور احمد سیال،پیر فیاض شاہ،ملک محمد رمضان روہاڑی،محمد فاروق چوہان اورنوید احمد زبیری موجود تھے۔صوبائی پارلیمانی بورڈ کے ابتدائی اجلاس میں پنجاب کے 37اضلاع سے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کے ناموں کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دوروزبعد8جون سے قبل ایم ایم اے پنجاب کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس دوبارہ ہوگا اور اس میں پنجاب سے متحدہ مجلس عمل کے امیدواران قومی وصوبائی اسمبلی کی منظوری دی جائے گی۔