ملکہ کوہسا ر میں اچانک بارش اور ژالہ کا سے موسم خوشگوار ہو گیا

منگل جون 22:26

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ملکہ کوہسا ر کو منگل کی دوپہرکو اچانک بارش کے ساتھ ہی ژالہ کا باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

موٹے موٹے اولوں کی وجہ سے کئی گھروں کے اور گاڑیوں کے شیشہ ٹوٹ گئے جبکہ کینٹ ایریا میں میلنیم مال کے بڑے بڑے شیشے ٹوٹنے سے رنگ روڈ کا ایک تاجر زخمی ہوگیا جس کے بعد رنگ روڈ کو مکمل طور بند کردیا ، بازاروں میں لگے کئی سائن بورڈ بھی گر گئے ،طوفانی ہوائوںنے کئی ہوٹلوں اور گھروں کی چھتیں اڑادئیے جبکہ کئی درخت بھی جڑوں سے اکھڑ گئے مال روڈ سمیت تمام شہر درختوں سے طوفانی ہوائوں کی وجہ سے گرنے والے پتوں سے بھر گیا طوفانی ہوائوں کے شروع ہوتے ہی بجلی بند ہوگئی جو دوگھنٹوں کے بعد بحال ہوئی طوفانی ہوائوں ،ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی وجہ سے مری کا موسم انتہائی سرد اور دلکش ہوگیا مری آئے ہوئے روزہ دار مری کے اس دلفریب موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مال روڈ اور دیگر سیاحتی مقامات پر پہنچ گئے۔