مری پولیس امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریگی

منگل 5 جون 2018 22:26

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) مری پولیس امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریگی، اس سلسلے میں ہوٹل گائیڈ جاری کردی گئی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار سب ڈویژنل پولیس آفیسر کامران حمید اے ایس پی مری نے گائیڈ یونین اورٹیکسی یونین کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدرگائیڈ یونین احتشام مسعود عباسی ،صدر ٹیکسی یونین غالب بشیر عباسی، واحدمصفطیٰ عباسی اور دیگر عہدیداروں نے اے ایس پی مری کو بتایا کہ بعض معاملات میں پولیس کی طرف سے ہمارے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے کچھ سیاح حضرات مری بائیکاٹ پر ہمیں ناجائز تنک کررہے ہیں ایسی صورتحال میں اگر پولیس نے مثبت کردار ادا نہ کیا تو امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی اور اوبر اور کریم کی گاڑیوں کو مری میں چلنے اجازت نہیں دینگے یہ ہماری روزی پر حملہ ہے۔

متعلقہ عنوان :