ْپیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ میں عام الیکشن پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں پارٹی شدید بحران سے دوچار

منگل 5 جون 2018 22:27

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ میں الیکشن 2018ئ؁ میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم میں پارٹی شدید بحران سے دوچار ہوگئی۔پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات سعید رضا بابرکو پی کی64 کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کیامگر الیکشن 2018ئ؁ کے کاغذات نامزدگی انے کے وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکاخیل کو این اے 25اور ان کے غیر سیاسی جھوٹے بھائی بیرسٹر یوسف جمال شاہ کاکاخیل کو پی کے 64 کا ٹکٹ جاری کردیا دیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے سیکرٹری اطلاعات سعید رضا بابرنے پیپلزپارٹی کے ہائی کمان کو48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ہائی کمان وپارلیمانی بورڈ نظریاتی ودیرینہ کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ میں نظرانداز ہونے پر نظرثانی کریں کیونکہ انتخابات لڑنا پارٹی کے کارکنوں کا حق ہوتا ہے نہ کہ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا اور مجھے پارٹی کے خدمات کے عوض پی کے 64 کا ٹکٹ دیاجائے بصورت دیگر میں تمام بابر فیملی سمیت پیپلزپارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر آئندہ سیاسی مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوجاؤں گا ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پی کے 64 کیلئے کاغذات وصولی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا نظریاتی اور دیرینہ کارکن اور شروع دن سے اپنے حلقہ انتخاب میں انتھک محنت کررہاہوں اور ویلج کونسل کی سطح سے لے کر یونین کونسل تک تنظیموں کا اعتماد بھی حاصل ہے اور پارٹی کارکنوں کی خواہش بھی ہے کہ میں انتخاب لڑوں۔