حضرت علی ؑ کی حیاتِ طیبہ تمام دنیا کے انسانوں کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے، ندیم شیخ

منگل 5 جون 2018 22:35

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ نے کہا ہے کہ حضرت علی ؑ کی حیاتِ طیبہ تمام دنیا کے انسانوں کیلئے بہترین نمونہ عمل ہے اور محبت ِ علی ؑ شرطِ ایمانی ہے حضرت علی المرتضیٰ علیہ السلام کی زندگی خیر کی کلید تھی ،آپ ؑ رزم و عزم ،زہد و عبادت غرضیکہ تمام صفاتِ حمیدہ میں پرتو ِ رسول ؐ اور افکارِ نبوی کے امین تھے مشکلات سے نجات کے لئے دامن مرتضیٰ کو تھامنا ہو گاحضرت علی ابن ابی طالب ؑ مظہرِ صفاتِ خداوندی ،حسن و خوبیوں کا مرقع تھے جو علم و حلم و شجاعت ،زہد و تقویٰ ،فصاحت و بلاغت ، جہاد اور عدالت میں اپنی مثال آپ تھے حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کائنات میں وہ واحد ہستی ہیں جنہوںنے وقتِ شہادت فرمایا کہ رب کعبہ کی قسم علی ؑ کامیاب ہوگیامولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب وہ عظیم ترین ہستی ہیں جن کے فضائل و مناقب کا ہر انسان معترف ہے ان خیالات کا اظہار ندیم شیخ نے شہادت حضرت علی ؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ندیم شیخ نے کہا کہ حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے فضائل و کمالات کا احاطہ کرنا ناممکن ہے اگر انسانیت علی ابن ابی طالب ؑ کے بتائے ہوئے اصولوںپر عمل کرتی تو آج دنیاکو دہشتگردی ، ظلم و بربریت ،جبرواستبداد کا سامنا نہ کرنا پڑتا ۔

(جاری ہے)

مدینہ و نجف کو چھوڑ کر بیت ابیض کو مرکز سمجھنے کے سبب مسلم ممالک کچلے چلے جارہے ہیں ا س بحران سے نجات کیلئے عالم اسلام کو صراط مصطفی ؐ پر گامزن ہوتے ہوئے دامن مرتضی ٰ ؑ کو تھامنا ہوگاجو دنیاکے ابو جہلوں سے نجات اور آخرت میں کامیابی کی سند ہے۔

متعلقہ عنوان :