راولپنڈی، رمضان المبارک بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں 6سے 9جون کو منعقد ہو گا

منگل جون 22:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام رمضان المبارک بیڈمنٹن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں 6سے 9جون کو منعقد ہو گا۔جس میں راولپنڈی ضلع کی سات تحصیلوں مری،،کہوٹہ ،کوٹلی ستیاں، گوجر خان ،ٹیکسلا ،کلر سیداں اور تحصیل راولپنڈی سے 64کھلاڑی حصہ لیں گے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل اس موقع پر مہان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی وحید بابر نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ساتوں تحصیلوں سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئے ہیں اور نیٹ پریکٹس میںحصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی حصہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع راولپنڈی سے ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہش مند بیڈمنٹن کے کھلاڑی کوچ مظہر سہیل،ممتاز ملک،محمد رئیس اور ٹیبل ٹینس کے لیے صنم یاسین ،ندیم ماجد اور رفیق سرحدی سے رجسٹریشن کے لیے رابطہ کر سکتے ہیںوحید بابر نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔